کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد ریکارڈ

1 Sep, 2022 | 09:25 AM

ویب ڈیسک:ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح  1.24 فیصد  ہو گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 219 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 628ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کیسز کی شرح  1.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔عالمی وبا کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزیدخبریں