گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی

1 Sep, 2021 | 10:28 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک )گجرپورہ کی فیکٹری میں دو لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ،لڑکیوں کو شاہدہ چوک سے اغوا کر کے گجرپورہ لایا گیا،تین افراد نے اجتماعی زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کی والدہ کا الزام، پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، گجر پورہ کی فیکٹری میں تین افراد نے مبینہ طور پر دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس حرکت میں آئی اور فیکٹری کے مالک ندیم کو حراست میں لے لیا،پولیس نے ایک لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ چوک سے اغوا کیا اور گجر پورہ کی فیکٹری میں نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے میڈیکل کے نمونے لیب بھجوا دئیے ہیں جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب   نواں کوٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم کو  گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے سوشل میڈیا پر خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد ملزم کوگرفتار کیا ،پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم ایک خاتون کے ساتھ زنا بالجبر کر رہا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حارث کو گرفتار کر لیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے،پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں