( ویب ڈیسک ) جہاں کورونا وبا نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں وہیں بہت سے لوگ کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے ڈر بھی رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویکسین کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیاں لگائی جا رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کی رجسٹریشن کر کے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کئے جا رہے ہیں لیکن پابندیوں سے بچنے کے لئے بعض لوگ دھوکہ دہی سے جعلی سرٹیفکیٹ کا سہارا بھی لے رہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا۔امریکہ میں خاتون نے جعلی سرٹیفکیٹ تو بنا لیا لیکن کورونا ویکسین کے غلط سپیلنگ نے خاتون کو گرفتار کر وایا دیا۔
ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین کو ماڈرنا لکھ کر جعلی ویکسینیشن کارڈ سے سفر کرنے والی خاتون کی شامت آ گئی۔24سالہ لڑکی جعلی ویکسینیشن کارڈ کے ذریعے ریاست ہوائے میں فلائٹ کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچی تو حکام نے کورونا ویکسین کے غلط املا پر کارڈ کی تصدیق کی جو جعلی نکلا۔
لڑکی نے بتایا کہ وہ اسی ویکسینیشن کارڈ پر اپنے امور انجام دے رہی تھی کیونکہ یہ اصلی ہے۔ حکام نے جب ویکسینیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک تو معلوم ہوا کہ خاتون کا دعویٰ غلط ہے۔
ویکسینیشن کارڈ پر موڈرنا کی بجائے ماڈرنا درج تھا جس سے حکام کو کارڈ کے جعلی ہونے پر شک ہوا چیک کرنے پر سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہوا جس پر لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔