قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کی نئی تصاویر وائرل، مداح حیران

1 Sep, 2021 | 08:59 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم  اہلیہ سے ملنے آسٹریلیا گئے لیکن اس سے قبل انہیں ہوٹل میں کم از کم دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہوگا ۔

 تفصیلات کےمطابق سڈنی کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کے دن  گزارنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیگم کی دھمکی کے بعد مونچھیں تو صاف کرلیں لیکن پھر جو روپ نکلا وہ سب کے لیے حیران کن تھا۔قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کی مونچھیں نکل آئیں جس کی تصویر اسٹار کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تو مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ان کی آسٹریلوی بیگم کو مونچھیں بالکل نہ بھائیں اور سوشل میڈیا پر بیان داغ دیا کہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر مت آنا۔

 وسیم اکرم نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں اُن کی مونچھیں غائب ہیں۔ وسیم اکرم نے کیپشن میں لکھا کہ آخرکار ریزر مل ہی گیا لیکن  وہ اس تصویر میں سامنے سے آدھے گنجے   جبکہ ان کے بچے کچھے بال سفید ہوگئے ہیں، سفید بالوں کی وجہ سے بوڑھے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں