(ویب ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی کی سیروتفریح پر وہاں پر موجود ہیں، حریم شاہ اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں، حریم شاہ کی نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں ایک میں وہ سلائیڈ پر چڑھتے ہوئے گرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر مزید نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں،وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں، پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز میں ان کو بچوں کے فن لینڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ لطف اندوز ہورہی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی چل رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ سلائیڈ پر سیدھے راستے سے جانے کی بجائے سلائیڈ کے سامنے سے اوپر آنے کی کوشش کررہی ہیں کہ اسی دوران پاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ گرپڑتی ہیں۔
دوسری ویڈیو میں ان کو اچھلتے کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی بھارت کا گانے بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے، حریم شاہ کی اس ویڈیو میں ایک بچی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اداکارہ کے اچھلنے پر ایک طرف میٹ پر دیکھ یہ سب دیکھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ائرل ہونے والی ان ویڈیوز حریم شاہ بھارتی گانے پر رقص کررہی تھیں جبکہ اداکارہ نے ایک ویڈیو پاکستانی گانے پر بھی بنائی، گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے پنجابی رومانوی گانے ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پر بنائی اس ویڈیو میں حریم شاہ کو کسی کاسمیٹکس سٹور میں دیکھا جاسکتا ہے۔