(ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11صارفین کو 5 اکتوبر 2021 سے فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ونڈوز 11 ہر صارف کو فوری طور پر نہیں ملے گی کیونکہ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسے بتدریج رول آؤٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور سب سے پہلے جدید ترین سسٹمز پر اس کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی ۔
مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز 11 میں زیادہ منظم ڈیزائن ،اسنیپ لے آؤٹ ، مربوط مائیکروسافٹ ٹیمزاور ایک نیا مائیکروسافٹ سٹور شامل ہے۔مائیکروسافٹ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز بھی مستقبل میں مائیکروسافٹ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی تاہم یہ فیچر فوری طور پر لانچ کے وقت دستیاب نہیں ہوگا۔
صارفین کو نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 کب ملے گا؟
1 Sep, 2021 | 04:51 PM