ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، زائد المعیاد سٹنٹ کا استعمال

پی آئی سی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، زائد المعیاد سٹنٹ کا استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کے مجرمانہ اقدامات ، زائد المعیادسٹنٹ ڈال کرانسانی جانوں سےکھیلنےلگے،جون2021میں ایکسپائرہو نیوالے  سٹنٹ  تاحال ہسپتال میں موجود۔

 تفصیلات کے مطابق   پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت،جون 2021 میں ایکسپائر ہونے والے سٹنٹ تاحال ہسپتال میں موجود ہیں۔ پی آئی سی انتظامیہ زائدالمیعاد سٹنٹ ڈال کرانسانی جانوں سےکھیلنے لگی ، مریضوں کوزائد المیعادسٹنٹ ڈالنے کی دستاویزات سامنے آگئیں۔ 14 مئی2021 کوایکسپائر ہونےوالاسٹنٹ 7 جولائی کوڈالا گیا، 14 مئی کو ایکسپائر ہونےوالاسٹنٹ5 جون کوسادات نوازکو ڈالا گیا اسی طرح 17 جولائی کوایکسپائر ہونے و الا سٹنٹ 4 اگست کو مریض غضنفر  اور19 مئی کوایکسپائر ہونے والا سٹنٹ 28مئی کونعیم شہزاد اور13 جون کوایکسپائر ہونےوالا سٹنٹ 15 جون کوسیدارشد کوڈالا گیا۔ ذرائع کے مطابق  مئی ،جون ،جولائی میں ایکسپائر درجنوں سٹنٹ مریض کوڈالے گئے۔ ریسولوٹ آنیکس کےدرجنوں سٹنٹ تاحال ہسپتال کےسٹورمیں ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سےانتظامیہ کوسٹنٹ ایکسپائرہونےبارے آگاہ بھی کیا گیا، چیف فارماسسٹ اورمتعلقہ افسران نے نشاندہی کےباوجود سٹنٹ مریضوں کوڈلوائے ،ذرائع کے مطابق سابق ایم ایس نےسٹنٹ مہیا کرنیوالی کمپنی کو متعدد نوٹس بھیجے مگر اس باوجود ایکسپائر سٹنٹ واپس نہ کیے  گئے۔
دوسری جانب  سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ  نے پی آئی سی میں ایکسپائرسٹنٹس لگانےکےواقعہ کا نوٹس لےلیا، 3روز میں انکوائری کر کےذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کی ہدایت،  سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ  کا  کہنا ہے کہ  مریضوں کی جانوں سےکھیلنا ناقابل معافی جرم ہے، واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کریں گے۔