برطانوی شہری حج کے مقدس سفر پرپیدل روانہ 

1 Sep, 2021 | 02:48 PM

ویب ڈیسک : پچاس سالہ عراقی کرد نژاد برطانوی شہری آدم اگلے سال ہونے والے حج کیلئے پیدل مکہ معظمہ پہنچیں گے۔

 وہ ایک گھریلو ساختہ گاڑی کے ساتھ سفر کررہے ہیں جس کا وزن 300 کلوگرام سے زیادہ ہے۔ برطانیہ کے شہر وولور ہیمپٹن سے مکہ تک کا 6500 کلومیٹر سفر اس گاڑی کو دھکیلتے ہوئے پیدل طے کرینگے ۔ اگلے پورے سال کے لیے ان کا گھریہی ہتھ گاڑی ہوگی۔ہرسردوگرم موسم میں ان کا بسیرا اسی میں ہوگا،اسی میں سوئیں اور کھائیں پکائیں گے۔آدم محمد اردن پہنچنے سے پہلے جرمنی، جمہوریہ چیک ، بلغاریہ، ترکی، شام سے گزریں گے۔وہ اردن سے زمینی سرحد عبور کرکے سعودی عرب جائیں گے۔آدم محمد 1990 کی دہائی کے آخر تک عراقی فوج میں بہ طور فوجی خدمات انجام دیتے رہے تھے ،پھر وہ جنگی قیدی بن گئے تھے۔اس کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں