ویب ڈیسک: اٹھارہ سال سے کم عمر شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
این سی او سی کے مطابق بارہ سے سترہ سال کے نوجوانوں کو امریکی ویکسین فائزر لگائی جائے گی۔ 12 سے 17 سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی۔
کورونا کی چوتھی لہر میں شدت تاحال برقرار ہے، این سی اوسی نے نئے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 101افراد جاں بحق ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3559نئے مثبت کیسز سامنے آئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ 63فیصد رہی، ملک بھر میں کورونا کے 53637 ٹیسٹ کئے گئے۔
ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 93901 ہوگئی، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,043,898 ہوچکی ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1,163,688 ی، ملک میں کورونا کے باعث اب تک 25889 افراد جاں بحق ہوچکے۔
گزشتہ روز سندھ میں 35، پنجاب میں 39 مریض دم توڑ گئے، خیبر پختونخوا میں 25، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ایک ایک مریض دم توڑ گیا۔ ملک بھر کے 639اسپتالوں میں 6 ہزار 244 مریض زیر علاج ہیں ۔