دلیپ کمار  کےبعد اہلیہ سائرہ بانو بھی بیمار ، آئی سی یو منتقل

1 Sep, 2021 | 02:14 PM

 ویب ڈیسک :ہالی وڈ لیجنڈ اسٹاردلیپ کمارکےآخری دم تک انکے ساتھ رہنے والی انکی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو کی  حالت نازک، آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق  سائرہ بانو کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال  کے آئی سی یو میں داخل گیا ہے ۔ دلیپ کمار  کے انتقال کے تقریبا دو ماہ بعد تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا  اور سانس لینے میں  دشواری کا سامنا ہے ۔ 76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں ، لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ تنہا ہوگئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سے ہی سائرہ بانو کافی گم صم رہنے لگی ہیں

مزیدخبریں