ویب ڈیسک :ہالی وڈ لیجنڈ اسٹاردلیپ کمارکےآخری دم تک انکے ساتھ رہنے والی انکی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو کی حالت نازک، آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل گیا ہے ۔ دلیپ کمار کے انتقال کے تقریبا دو ماہ بعد تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ 76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں ، لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ تنہا ہوگئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سے ہی سائرہ بانو کافی گم صم رہنے لگی ہیں