آپکے شوہر نے کتنی شادیاں کر رکھی ہیں؟ ایس ایم ایس کریں ، سچ جانیں

1 Sep, 2021 | 03:06 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا اب مردوں کی خفیہ شادیوں کا  پول کھولے گا،  آپ کے شوہر نے ایک سے زیادہ شادیاں تو نہیں کر رکھیں، اگر آپ کو شک ہے تو صرف ایک ایس ایم ایس کریں اور سچ جانیں۔

 مرد حضرات اب اپنی ایک سے زیادہ شادیاں نہیں چھپا سکتے، نادرا  نے نئی شاندار سروس متعارف کروادی جس سے بیویاں گھر بیٹھے اپنے شوہروں کی شادیوں کا پتہ چلاسکیں گی، جن بیویوں کو شک ہے وہ ناردرا سے فیملی ریکارڈ چیک کرنے کے لیے اپنے شوہر کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر شناختی کارڈ کی اجرا کی تاریخ کیساتھ میسج کریں اور میسج لکھنے کے لیے سب سے پہلے 13 ہندسوں کا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور پھر سپیس دیں اور سپیس کے بعد تاریخ اجرا dd-mm-yyyy درج کریں اور میسج کو 8009 پر بھیج دیں۔

ذرائع کے مطابق اس طریقے سے خواتین اُنہی شوہروں کا شادی کا ریکارڈ جان سکتی ہیں جنہوں نے اپنی شادی کا اندراج نادرا میں  کروا رکھا ہے اور اگر کسی کی خفیہ دُوسری شادی نادرا کے ساتھ رجسٹر نہیں تو اس کا آپ ریکارڈ نہیں جان سکیں گے۔ 

علاوہ ازیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے  آن لائن   شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی، پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت اب شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی لیے جاسکیں گے۔ PAK IDENTITY کے نام سے یہ موبائل ایپ Play Store سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، جو نادرا کی ویب پورٹل سے منسلک کی جاسکے گی۔ 

مزیدخبریں