ویب ڈیسک :ایک حقیر مکھی جو رعب حسن میں آئی نہ سپر پاورکا خیال کیا، وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کو پریس کانفرنس کے دوران مکھی کے ہاتھوں پریشان، بار بار اڑانے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس افغان طالبان کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہی تھیں کہ ایک مکھی یا پروانے نے ان کے چہرے کا طواف شروع کردیا ۔ سپر پاور امریکا کے ایوان اقتدار کی ترجمان جین ساکی نے مکھی کو پہلے بھگانے کی کوشش کی پھر لبھانے کی ۔ لیکن سیاہ اور حقیر مکھی نے ان کےسپر پاور کے ترجمان کی پوزیشن کا خیال کیا اورنہ ہی رعب حسن میں آئی ۔
Jen Psaki VS. Aggressive Bug pic.twitter.com/Ac5Vbb6NHO
— Amichai Stein (@AmichaiStein1) August 30, 2021
بالاخر ساکی نے مکھی کو بھگایا اور پھر صحافی سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ مکھی کا انداز جارحانہ تھا۔ اس موقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔