امریکہ کو کن ممالک سے خطرات ہیں؟ جوبائیڈن نے نام بتادیئے

1 Sep, 2021 | 02:00 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں صومالیہ اور سوڈان سے خطرات کا سامنا ہے، امریکہ کو چین اور روس کی جانب سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، روس اور چین چاہتے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں الجھا رہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   افغانستان میں ہم نے آئی ایس آئی ایس کی کمر توڑ دی، 30 ہزار افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی، ہمیں یقین تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز  طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہیں، امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرا ر ہوجائے گا،مشکل حالات میں کابل سے فوجیو ں اور شہریوں کے انخلا کا خطرناک چیلنج پورا کیا، کابل کی سیکیورٹی کے لیے چھ ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی،انخلا کو کامیاب بنانے پر فورسز اور سفارتی عملے کا  شکر گزار ہوں،100 سے 200 امریکی باشندے اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، طالبان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہوگا، افغانستان سے جو بھی جانا چاہے اسے اجازت ہو،طالبان اپنا وعدہ پورا کریں، طالبان نے خود انخلا کے لیے محفوظ راستہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ افغانستان سے انخلا کی خواہش رکھنے والوں کی مدد کریں گے۔

مزیدخبریں