ویب ڈیسک : 15ستمبر 2021 کے بعد کورونا ویکسین نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں ہوں گے،پاکستان ریلوے کابڑا فیصلہ۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت 15ستمبر2021 تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15اکتوبر2021 تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنز پر موجود ہوں گی۔اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کےدوران بغیرویکسی نیشن سفر کرتا پایا گیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کیخلاف کارروائی ہوگی۔ 15 ستمبر2021 تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن حدود عملہ کو لگوانا ضروری ہے۔ کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے ریلوے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔