برائلر مرغی کی قیمت میں مزید3 روپے فی کلو اضافہ

1 Sep, 2021 | 10:29 AM

Ibrar Ahmad

 سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، برائلر مرغی کا گوشت 258 سے بڑھ کر 261 روپے فی کلو ہو گیا۔
 ویب ڈیسک :  برائلر مرغی کے گوشت  کی قیمت میں3روپے فی کلو اضافہ کردیا گیاہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 258 سے بڑھا کر 261 روپے فی کلو کر دیا گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 172 اور پرچون ریٹ 180 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں مزید 1 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کا ریٹ 165 روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 830 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب    دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دال مسور 179 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ دکاندار کے مطابق مارکیٹ میں دال مونگ 122 سے 152 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ دال چنا کی قیمت 120 روپے سے 149 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ری ٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دال ماش 234 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کالا چنا 112 سے بڑھ کر 126 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ سفید چنے کی قیمت 172 سے بڑھ کر 205 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔ چاولوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےاور  سپر کرنل چاول 170 سے 188 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 
 

مزیدخبریں