ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان دست درازی کیس، 160ملزموں کی شناخت پریڈ آج ہو گی

Minar-e-Pakistan Case
کیپشن: Minar-e-Pakistan Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزادی چوک (جمال الدین جمالی) مینار پاکستان  دست درازی کیس، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں آج 160 گرفتار ملزموں کی شناخت کرے گی، گرفتار افراد کے عزیزواقارب  نے سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا۔

 ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کی موجودگی میں گرفتار ملزموں کی شناخت کرے گی، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم  اور  ساتھی ریمبو ملزمان کی شناخت کیلئے کیمپ جیل میں پہنچ گئے جبکہ کیمپ جیل کے باہر گرفتار افراد کے عزیزواقارب سڑک بلاک کر کے احتجاج کررہے ہیں، پولیس اور مظاہرین کے مابین دھکم پیل  سے  ایک خاتون بے ہوش ہوگئی، پولیس نے دو مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جیل موجودگی اور اتنی بڑی تعداد میں ملزموں کی جیل میں شناخت پریڈ کے موقع پر دفعہ 144  نافذ کی گئی ہے، شناخت پریڈ کے دوران جیل کے ارد گرد عام شہریوں کو آنے کی اجازت نہیں، واقعہ میں ملوث 2 مزید ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا، کیس میں جیل جانے والے لڑکوں کی تعداد 160 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزموں کو چہرے ڈھانپ کر جیل کی گاڑی میں بند کرکے عدالت لایا گیا، پولیس کی جانب سے نئے گرفتار ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کی استدعا کی گئی، عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، اس کیس میں 158 لڑکے پہلے ہی شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer