ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر ,وزیر اعظم کاٹویٹ

1 Sep, 2021 | 09:42 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک:ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر ، جولائی اور اگست 2021 ء کے دوران ٹیکس وصولی گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔

 تفصیلات میں  وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے اپنےٹویٹر پیغام میں بتایاگیا  کہ  ٹیکس وصولی کےحوالےسےاچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران ٹیکس کی مد میں  850 ارب روپے اکٹھےکیےہیں جو ٹیکس وصولی ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید  کہنا تھا کہ  موجودہ شرح سے ہم سالانہ ٹیکس وصولی کا 5ہزار 829 ارب روپے کا ہدف آرام سے حاصل کرلیں گے۔

Good news on tax collection. FBR collected Rs.850 bn during July & August 2021, exceeding its own target figure by 23% & reflecting growth of 51% in revenue over same period last yr. At present rate, annual collection target of Rs.5,829 bn will be comfortably achieved InshaAllah.

مزیدخبریں