(در نایاب) پی ایچ اے کا فیملی سائیکلنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ریس کورس اور باغ جناح کے ٹریک کو روزانہ دو گھنٹے صبح دو گھنٹے شام کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا، رواں ہفتے باغ جناح میں گائیڈڈ ٹور بھی شروع کردیا جائے گا۔
ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے فیملیز کے لئے سائیکل ٹریک بنانے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔ ریس کورس اور باغ جناح کو روزانہ صبح دو گھنٹے اور شام دو گھنٹے سائیکلنگ کے لئے کھولا جائے گا ۔ لاہوری فیملیز کو ٹریک پر سائیکلنگ کی مکمل اجازت ہوگی ۔ واک کے دوران آدھے ٹریک کو سائیکلنگ کے لئے مختص کیا جائے گا ۔ ٹریک پر سیکیورٹی اور لائٹننگ کے انتظامات ہوں گے ۔
ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پارک کے پر افضا ماحول میں سائیکلنگ کی اجازت ہوگی ۔ جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ باغ جناح کو گائیڈڈ ٹورسٹ پوائنٹ میں تبدیل کیا جائے گا ۔ ڈی جی کا کہنا ہے کہ باغ جناح میں سات قسم کے تفریحی مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔
جواد احمد قریشی کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر فلاور سمارٹ شاپس بھی بنائی جائیں گے فلاور شاپس محدود جگہ پر ٹریفک پولیس کی مشاورت کے بعد بنائی جائیں گی ۔ جواد احمد قریشی کے مطابق شہریوں کو بہترین تفریحی مواقع فراہم کریں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ چھ ستمبر سے سائیکلنگ اور گائیڈڈ ٹور شروع کیا جائے گا۔