ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوےآمدنی میں ریکارڈ کمی

ریلوےآمدنی میں ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) رواں مالی سال 2020.21 کے پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوےآمدنی میں ریکارڈ کمی، ریلوے کو ہدف سے 4 ارب76 کروڑ81 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔ رواں مالی سال جولائی تا 20 اگست پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوے کو مسافر، گڈز، متفرق کوچز اور سنڈری سمیت تمام مدات میں ہدف سے کم آمدنی ہوئی۔
رواں مالی سال(2020.21)کے پہلے پچاس روز کے اختتام پرریلوےآمدنی میں ریکارڈ کمی۔ ریلوے کو ہدف سے 4 ارب76 کروڑ81 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا 20 اگست پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوے کو صرف 5 ارب 26 لاکھ روپے آمدنی ہوئی۔ آمدنی کا حکومتی ہدف 9 ارب 77 کروڑ 8لاکھ رکھا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوے کو مسافر، گڈز، متفرق کوچز اور سنڈری سمیت تمام مدات میں ہدف سے کم آمدنی ہوئی ہے۔ پہلے پچاس روز کے اختتام پر ریلوے کی مسافر آمدنی میں ہدف سے 3 ارب 42 کروڑ31 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔ متفرق کوچز کی مد میں ریلوے آمدنی 29 کروڑ87 لاکھ روپے کم ریکارڈ کی گئی۔ گڈز سیکٹر میں ریلوے کو 95 کروڑ28 لاکھ روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔سنڈری کی مد میں بھی ریلوے آمدنی ہدف سے 9 کروڑ 34 لاکھ روپے کم ریکارڈ کی گئی۔ریلوے انتظامیہ کی ٹرین آپریشن پر عدم توجہ کے باعث محدودٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer