سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

1 Sep, 2020 | 05:58 PM

Malik Sultan Awan

(علی رامے) سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ نارووا سلوک کا معاملہ سامنے آیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پی اینڈ ڈی کے تمام افسران اور ملازمین کیلئے یکساں طور پر 3 بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی تھی لیکن پی اینڈ ڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ۔ 
چیئرمین اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے صرف اپنے من پسند اور منظورِ نظر افسران و ملازمین کو 3 سے 4 بنیادی تنخواہوں سے نوازا گیا جبکہ باقی ملازمین میں نہ صرف کسی کو 2 اور کسی کو 1 بنیادی تنخواہ دی گئی بلکہ کچھ ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا ۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی کے اس من پسند برتاءو پر بیشتر ملازمین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

اس پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی کی جانب سے کہنا ہے کہ ملازمین کو اعزازیہ اُن کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے جن افسران نے کورونا کے دوران ڈیوٹی دی ہے انہیں یہ اعزازیہ دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بجٹ کی تیاری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پی اینڈ ڈی کے تمام ملازمین کیلئے برابری کی بنیاد پر 3 تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی تھی ۔

اس منظوری میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی جس میں ملازمین کی کارکردگی کو ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ۔ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ پورا سال کام کرتے ہیں۔

مزیدخبریں