ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودکشی کرنیوالےسوشانت کی ایک اور ویڈیووائرل

خودکشی کرنیوالےسوشانت کی ایک اور ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ اداکار34 سالہ سوشانت کی اچانک موت پر اہلخانہ کے ساتھ ساتھ مداح بھی افسردہ نظر آئے،مبینہ خودکشی پر یقین نہ کرتے ان کے فینزز نے پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے اپنی رپورٹ میں واقعہ کو خودکشی قراردیا، اہلخانہ کے لئے اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنا کسی ناقابل تلافی نقصان سے کم نہ تھا، سوشانت کی بہن نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا کے وہ کتنے ذہن تھے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت کی بہن نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے لکھ رہے ہیں، شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کی پرانی یادیں تازہ کرتے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوشانت سنگھ کی ایک ویڈیو  پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ  بہت کم لوگ دنیا میں ایسے پائے جاتے ہی جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے لکھ سکیں، ایسے افراد کی تعداد دنیا میں صرف ایک فیصد ہے ۔

 ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے اداکار کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور سوشانت کی ابدی زندگی کے لئے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار34 سالہ سوشانت کی موت ایک معمہ بن کر رہ گئی،اس کیس کو اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر  رہی ہے، پولیس کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر خاتون آفیسر نےاداکارہ ریا چکرورتی کو تھپڑ رسید کر دیاتھا۔

یاد رہے کہ سوشانت کی موت کے 2 ماہ بعد ان کی گرل فرینڈ ریانے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشانت جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے، اور اُن کے ساتھ اپنے رشتے اور اُن کی موت کو لے کرکئی انکشاف کیے ہیں۔

 ریا چکرورتی نے یہ بھی کہا تھا کہ  سوشانت کو ’کلسٹروفوبیا‘ تھا، ریا چکرورتی نے کہا اس بات کا علم انہیں تب ہوا جب وہ سوشانت کے ساتھ یورپ کے دورے پر جارہی تھی،اس وقت سوشانت نے فلائٹ میں بیٹھنے سے قبل کوئی خاص دوا کھائی تھی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer