ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر رجسٹرڈ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نیا سروے ہوگا

غیر رجسٹرڈ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نیا سروے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ(رضوان نقوی) شہر کی مارکیٹوں میں غیر رجسٹرڈ کاروباری طبقہ کو ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کرنے کیلئے ازسرِ نو سروے کا فیصلہ، ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے بغیر کاروبار کرنے والے طبقہ کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے تاجر تنظیموں سے بھی مدد لی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی ٹیمیں انارکلی، شاہ عالم مارکیٹ، پینوراما، حفیظ سنٹر، نولکھا بازار، لبرٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، شاہدرہ، اندرون موچی گیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے بغیر کاروبار کرنے والے افراد کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کیلئے سروے کریں گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ براڈننگ آف ٹیکس بیس کیلئے ٹیکس مشینری تمام تاجر تنظیموِں سے بھی رازداری سے ڈیٹا اکٹھا کرے گی، ایف بی آر کی ٹیمیں خفیہ ذرائع سے بھی کاروباری مراکز سے ریکارڈ اکٹھا کریں گی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق شہر کے اہم کاروباری مراکز میں ہزاروں کاروباری افراد ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں جس کے باعث ٹیکس کا سارا بوجھ نیٹ میں موجود کاروباری برادری کو اٹھانا پڑتا ہے سروے کے نتیجہ میں ٹیکس نیٹ میں فائلرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب   ایف بی آر نے آڈٹ پالیسی 2019 کی منظوری دے دی، قرعہ اندازی کے ذریعے کیسز کا انتخاب ہوگا لیکن سال 2018 اور 2019 میں ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثہ جات ظاہر کرنے والوں کو آڈٹ سے استثنیٰ ہوگا، جن پر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ تحقیقات کر رہا ہے۔

  آڈٹ پالیسی کا اطلاق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ افراد پر ہوگا، کیسز کے انتخاب کے لئے رسک پر مبنی آڈٹ مینجمنٹ نظام نامی سافٹ ویئر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer