ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی محکموں کے ملازمین کے بچوں کیلئے وظیفہ سکیم جاری

وفاقی محکموں کے ملازمین کے بچوں کیلئے وظیفہ سکیم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (جمال الدین جمالی) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان ریجنل آفس لاہور نے ڈائریکٹر جنرل راحیلہ تاجور کے احکامات پر وفاقی محکموں کے ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کے تعلیمی وظائف کے لیے فارم کا اجرا ء کر دیا ہے۔

 چیف ویلفیئر آفیسر لاہور ریجن مقبول احمد چوہان کے مطابق تعلیمی وظائف کی اس سکیم سے حاضر سروس ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے بچے مستفید ہو سکیں گے، وفاقی ملازمین کے حفاظ بچے اور بچیاں جنہوں نے 2019-20 کے دوران قرآن شریف حفظ کیا ہو اور ان کی عمر 20سال سے زائد نہ ہو، خصوصی وظیفہ کے حق دار ہوں گے، میٹرک، انٹر اور گریجو یشن میں 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے میرٹ سکالر شپ کے حق دار ہوں گے۔ 

مقبول احمد چوہان نے کہا کہ وظیفہ فارم سٹاف ویلفیئر آفس کے ریجنل آفس واقع اے جی آفس کمپا ؤنڈ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل وظیفہ فارموں کی دستی یا بذریعہ ڈاک وصولی کی آخری تاریخ 31اکتوبر  2020ء ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ، پاک ریلوے، ٹیلی کام کمپنی، واپڈا، نادرااور دیگر سیمی گورنمنٹ کے اداروں کے ملازمین اس سکیم کے حقدار نہیں ہوں گے، مزید معلومات کیلئے فون نمبر 042ـ99211823 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کر دی۔وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر کسی بھی موضوع پر اپنی رائے کا اظہار نہ کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم یا افسر بغیر اجازت میڈیا پر اظہار خیال کرتے پایا گیا تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer