ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی پنجاب کیلئے 12 سیکرٹری تعینات

جنوبی پنجاب کیلئے 12 سیکرٹری تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قیصر کھوکھر) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جو 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں محمد اجمل بھٹی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، راناعبیداللہ انور کو سیکرٹری خزانہ، شعیب اقبال سید سیکرٹری پی اینڈ ڈی، راجہ خرم شہزاد انور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور لیاقت علی کو سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ 

اقب علی کو سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لگا دیا گیا، آفتاب احمد پیرزادہ سیکرٹری لائیو سٹاک، نوشین ملک سیکرٹری سروسز جبکہ مومن آغا کو سیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب اور ندیر احمد گجانہ کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کے اضافی چارج دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 70 نئی آسامیاں بھی تخلیق کرلیں، محکمہ خزانہ کی جانب سے گریڈ21کی ایک، گریڈ 20 کی 21 سیٹیں، گریڈ 19 کی 21 اور گریڈ 18 کی 34 سیٹیں تخلیق کی گئی ہیں۔

15 محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب میں دفاترکھولیں گے، سیکرٹری لائیو سٹاک، پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ داخلہ کے سیکرٹری جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے۔

سیکرٹری زراعت، ہیلتھ، ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، لائیوسٹاک، ایری گیشن، سی اینڈ جی اے ڈی اورسیکرٹری لا کے دفاتر بھی جنبی پنجاب میں ہوں گے، محکمہ خزانہ نے نئی آسامیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer