وزیر ریلوے کا کرپٹ سیاستدانوں کو مفت مشورہ

1 Sep, 2019 | 11:09 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو مفت مشورہ، کہتے ہیں آئی ایم ایف یا ریکوڈک جتنے پیسے دیدیں تو ملک کی خدمت کے ساتھ ان کی رہائی بھی ہو گی، شیخ رشید نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے کی اپیل بھی کر دی۔

میو گارڈن لاہور میں سی ای او ریلوے آفتاب اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عشائیہ سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاسی ڈیل کا عندیہ دیدیا، کہا کہ عمران خان کسی کرپٹ سیاستدان کو این آر او نہیں دے گا ساری اپوزیشن کو مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر ہوجانا چاہیے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے باہر کشمیر ریلی میں کرنٹ لگنے کے بعد انکی توانائی میں اضافہ ہواہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایک سال میں ریلوے میں کوئی کرپشن ہوئی تو وہ خود اس کے ذمہ دارہوں گے۔

شیخ رشید نے دعوی کیا کہ رواں سال کے اختتام پر ریلوے کا خسارہ ختم کر دیں گے اور ایک سال میں پچپن ارب روپے کمائے ہیں ان کے اب دو ہی ٹارگٹ ہیں کہ آٹھ سے سولہ فریٹ ٹرینیں بڑھائیں گے۔ ایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی قیادت میں مکمل ہوگا۔

سبکدوش ہونے والے جی ایم ریلوے آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ اگر ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہو گیا تو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

مزیدخبریں