(علی اکبر) موٹر وے پر سفر کرنے والے ہو جائیں تیار، حکومت نےٹول ٹیکس میں 10فیصد اضافہ کردیا،اضافہ شدہ ٹیکس کل سے وصول کیا جائیگا۔
حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، کل سے ایم ٹو کے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا جائے گا، اب لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس 680 کے بجائے 750 روپےدینا ہو گا۔
شہری حلقوں کی جانب سے ایم ٹو کےٹول ٹیکس میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس پالیسی عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔