خاتون اول کا دورہ لاہور، اچانک دارلشفقت جا پہنچیں

1 Sep, 2018 | 06:00 PM

M .SAJID .KHAN

سعدیہ خان: خاتون اول کا دورہ لاہور،، دارلشفقت میں بشری بی بی کی جانب سے بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام ،بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشری عمران اچانک دارلشفقت جا پہنچیں جہاں انہوں نے رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی۔اس دوران بشری بی بی نے بچوں سے ان کے لواحقین متعلق پوچھا اور اساتذہ کو تلقین کرتیں رہیں کہ یہ بچے ہماری زمہ داری ہیں ہر چیز سے بڑھ کر انکا خیال رکھنا چاہیے۔
بشری بی بی نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ جب بھی لاہورآتی ہوں بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔ خاتون اول بننے سے پہلے بھی وہ یہاں بچوں سے ملاقات کرتیں تھیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
بشری بی بی نے بچوں کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایا جبکہ خواتین نے خاتون اول کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔دارشفقت میں دو گھنٹے گزارنے کے بعد بشری بی بی نے داتا دربار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا خیر کے بعد خیرات بھی کی۔

مزیدخبریں