لاہور کے 5 معروف قلفی پروڈکشن یونٹس سیل ، وجہ بھی سامنے آگئی

1 Sep, 2018 | 05:19 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قلفی پروڈکشن ہاؤسز کیخلاف کریک ڈاؤن، معروف بابا جی قلفی، المکہ قلفی اور بادامی قلفی کے 5 پروڈکشن یونٹس سیل کر دیئے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں گرمیوں کا خاص اور سستہ تحفہ کہلائی جانے والے قلفی پروڈکشن ہاؤسز کو چیک کیا۔ مصنوعی فلیور، غیر معیاری خام مال اور ناقص صفائی پر 5 پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔

معروف بابا جی قلفی کے ملتان روڈ اور 60 فٹ روڈ پر واقع پروڈکشن ہاؤسز، المکہ قلفی ہاؤس، بابا قلفی اور بادامی قلفی کے پروڈکشن یونٹ بھی سیل کیے گئےہیں جبکہ بابا فرید، جھولے لعل اور چاشنی سویٹس کے پروڈکشن یونٹ چیکنگ کے وقت بند پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق قلفی پروڈکشن یونٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور فلیورز کے استعمال پر سیل کیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ کے مطابق صارفین قلفی کو دودھ اور کھوئے سے تیار پراڈکٹ سمجھ کر کھاتے ہیں جبکہ ناقص کھوئے اور خشک دودھ کی تیار کردہ قلفی سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں