نئی حکومت کے تبدیلی کے دعوے ہوا ہو کر رہ گئے

1 Sep, 2018 | 05:04 PM

M .SAJID .KHAN

ندیم خالد:عمران خان کی لاہور آمد پر پروٹوکول کے لیے روٹ لگانے پر شہری برہم،شہریوں نے کینال روڈ بند کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان  کی لاہور آمد پر پروٹوکول کے لیے روٹ لگانے پر شہریوں نے شدید غصے کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کو تنگ کرنے کا شیوہ بنا لیا ہے،اس سے پہلے کبھی مین شاہراہ کو بند نہیں کیا گیا،کیا یہ تبدیلی آئی ہے؟شہریوں نے ٹریفک وارڈن پر غصہ کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔ شہریوں نے ٹریفک وارڈن سے پوچھا کہ کون جا رہا ہے نئے پاکستان میں جس کے لیے شہر کی بڑی شاہراہ کو بند کردیا گیاہے،جس پر ٹریفک وارڈن کاکہناتھا کہ وہ تو ایس پی کا حکم مان رہے ہیں باقی جواب تو ہی دے سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کے پروٹوکول پر روڑ بند ہو نے کی وجہ سے شہریوں کا گرمی سے برا حال تھا ، کچھ مسافروں سے متبادل راستہ اختیار کیا ،لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے حکمرانوں کی ضرورت نہیں جو عوام کا خیال نہیں کرتے اس سے پہلے اس راستہ کو بند نہیں کیا جاتا تھا۔

مزیدخبریں