لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں نو سرباز خواتین کا گروہ سرگرم ہوگیا

1 Sep, 2018 | 04:36 PM

Read more!

(علی ساہی ) مزنگ میں سنار کی دوکان سے دو خواتین آٹھ چوڑیاں نوسربازی سے لے کر فرار ہوگئیں، سٹی فورٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مزنگ کے علاقہ میں عروج گولڈ اسمتھ شاپ پر دو خواتین زیور خریدنے کے بہانے سے آئیں۔ زیورات خریدتے ہوئے ایک خاتون نے چوڑیوں والا ڈبہ اپنی گود میں رکھ لیا اور دوسرا زیور دیکھنا شروع کردیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی ساتھی خاتون کو زیور چھپانے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے اور دکاندار کے سامنے دوسرے زیور کے ڈبے رکھ دیتی ہے۔

دوکان مالک نے سی سی ٹی وی فوٹیج تھانہ مہیا کر کے درخواست بھی دے دی لیکن پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزیدخبریں