ندیم خالد:شوہر محمد ارفان نے اپنے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی سونیا پر تشدد کیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،میو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد سونیا دم توڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی سونیا جو کہ تین بچوں کی ماں تھی۔اس کے سسرالیوں نے اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،سونیا کو تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ جہاں سونیا کچھ دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ سونیا کے سسرال والے ہماری بیٹی پر پہلے بھی تشدد کیا کر تے تھے ،کبھی پیسے کا مطالبہکر تے تو کبھی حقیر سمجھ کر طر ح طر ح کی گا لیاں دیتے تھے ۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
ظلم و ستم کی انتہا ،سسرالیوں نے اپنی بہوکو آگ لگا دی
1 Sep, 2018 | 03:58 PM