(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نویں جماعت میں فیل ہونے والے 40 ہزار طلبا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں نے 3 سے زائد مضامین میں فیل بچوں کو دوبارہ نویں جماعت میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے فیل ہونے والے بچے پرائیوٹ سکولوں میں داخلہ لینے یا پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ نویں جماعت میں ری ایڈمشن طالبعلم کا حق ہے، بورڈ کا قانون بچوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دیتا ہے اگر بچے کو سرکاری سکول میں داخلہ نہیں ملے گا تو وہ پڑھائی چھوڑ دے گا جس سے ڈراپ آؤٹ میں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ بچے سال ضائع کیے بغیر نویں اور دسویں جماعت کے یکمشت پیپرز دیں۔