نئی حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام کو شاندار تحفہ دیدیا

1 Sep, 2018 | 11:15 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) نئی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو پہلا ریلیف دیدیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اب یہ 106 روپے 57 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے جولائی  میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی اور جولائی میں پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب رہا۔
 
 

مزیدخبریں