ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نےکرپشن روکنے کیلئے نئی حکمت عملی بنالی

پنجاب حکومت نےکرپشن روکنے کیلئے نئی حکمت عملی بنالی
کیپشن: City42 - Corruption
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب حکومت نے کرپشن روکنے کیلئے نئی حکمت عملی بنالی، محکموں کے ذیلی اداروں میں بھاری تنخواہوں کی منظوری محکمہ خزانہ کی اجازت سے مشروط کر دی گئی ہے۔

 نئی حکمت عملی کے مطابق ذیلی اداروں اور کمپنیوں کو سالانہ آڈٹ رپورٹ محکمہ خزانہ کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام صوبائی محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس سے قبل صوبائی اداروں کی جانب سے آڈٹ رپورٹ اور اکائونٹس کی تفصیلات چھپا لی جاتی تھیں۔ کیونکہ ذیلی ادارے اور کمپنیاں خود مختار تھیں۔ اب بینک اکائونٹس کھلوانے سے قبل محکمہ خزانہ سے منظوری لینا ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer