وحدت روڈ نظام بلاک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ  کی مشنری ناکارہ ،نلکے چوری 

1 Oct, 2024 | 11:28 PM

 فاطمہ خان :وحدت روڈ نظام بلاک میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہیں 
فلٹریشن پلانٹ کی مشینری ناکارہ ہوچکی ہے ۔نلکے چوری  ہوگئے ہیں جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقہ مکین دوردرازسے پینے کے لئے صاف پانی بھرکرلانے پر مجبور ہیں ۔ فلٹریشن  پلانٹ بیماریوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی بے خبری کا ثبوت ہیں ۔  علاقہ مکین کہتے ہیں کہ متعددبارشکایات کے باجود واٹرفلٹریشن فعال نہیں کیا جا سکا،علاقہ مکینوں  نے  انتظامیہ سے واٹرفلٹریشن پلانٹ فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں