ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاون خیابان  فردوسی پرتعمیراتی سامان اور مشنری کے باوجود گہرا شگاف پرُ نہ کیا جاسکا

جوہر ٹاون خیابان  فردوسی پرتعمیراتی سامان اور مشنری کے باوجود گہرا شگاف پرُ نہ کیا جاسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمیر افضل:  گزشتہ روز جوہر ٹاؤن کی خیابان فردوسی پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی پائپ لائن خراب ہونے سے گہرا شگاف تاحال مرمت نہ کیا جاسکا۔ انتظامیہ کا کہنا کہ شگاف کو پر کرنے کیلئے تمام تعمیراتی سامان اور مشنری پہنچ چکی ہے۔ نکاسی کے بعد شگاف کو مرمت کیا جاۓ گا۔ 
شہر کے پورش علاقے جوہر ٹاؤن کی مصروف ترین خیابان فردوسی پر گزشتہ روز 12 فٹ چوڑا اور 20 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔ انتظامیہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی پرانی اور خستہ حال پائپ لائن کو شگاف کی ذمہ دار قرار دیا۔ شگاف کو مرمت کرنے کیلئے تعمیراتی مواد اور مشینری موقع پر پہنچ گئی۔ واسا کی ٹیمیں بھی جاۓ حادثہ پر موجود ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات کار میں نکاسی کے بعد مرمتی کام شروع کیا جاۓ گا۔

خیابان فردوسی پر شگاف پڑنے سے ٹریفک کیلئےڈائیورجنز لگائی گئی ہیں۔ وہیں ٹریفک وارڈنز کی نفری بھی متاثرہ سڑک پر ٹریفک کلئیر کروانے میں مصروف ہے۔