ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ائیر لائنز نے ایران کی فضائی حدود کا استعمال بند کر دیا، فلائٹ پلان دوبارہ بنیں گے

PIa, Iran;s missal attack on Israel, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ائیرلائنز  پی آئی اےنے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے ک کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

 پی آئی اے کے ترجمان نے ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے بعد اب تمام فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ایران کی  کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔

  پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2  کوریڈور استعمال کرتا ہے،ناردرن کوریڈور کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور یواے ای ، بحرین ،دوحہ اور سعودی عرب کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ 
خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل فائر کئے ہیں۔  اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔