ابراہیم قریشی :شاہ جمال کےعلاقےکا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سےخراب ہے ۔ مکین صاف پانی کو ترس گئے
فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سےمکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔ فلٹریشن پلانٹ کے نلکے بھی غائب ہوچکے ہیں حیرت ہے تالے میں بند فلٹریشن پلانٹ کے نلکے کیسے غائب ہوگئے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں صاف پانی خریدنا نا ممکن ہے اس لیے سپلائی کا پانی پینے پر مجبور ہیں، سپلائی کا پانی پینے سے بچے اور بوڑھے بیمار ہور رہے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ جلد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کو ٹھیک کرکے جلد بحال کیا جائے تاکہ شہری صاف پانی کی نعمت سے محروم نہ رہیں