عرفان ملک:مبینہ پولیس مقابلے ، ناکہ بندی اور ملزمان کی گرفتاریاں، لاہور پولیس حکمت عملی سے ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی لانے میں کامیاب ہوگئی ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں گذشتہ سال کی نسبت 47 فیصد کمی ہوئی۔پولیس حکام کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق رواں سال ماہ جولائی میں ڈکیتی کی 995 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ گذشتہ سال ماہ جولائی میں 2149 ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئیں پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ رواں سال ماہ جولائی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 54 فیصد کمی رونما ہوئی اسی طرح ماہ اگست میں رواں سال 72 فیصد ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی ہوئی اور ماہ ستمبر میں بھی گذشتہ سال کی نسبت 72 فیصد کمی رپورٹ ہوئی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کریمنلز کے خلاف جارخانہ پولیسنگ ، مؤثر ناکہ بندیاں اور پٹرولنگ سے کرائم میں کمی رونما ہو ئی ہے ۔