ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا، بارش ہو گی یا نہیں؟ میٹ آفس کی اہم پیشگوئی

موسم کیسا رہے گا، بارش ہو گی یا نہیں؟ میٹ آفس کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

میٹ آفس کی نئی فورکاسٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشترمیدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ 

  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے  ۔ جبکہ وسطی/ جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز / گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

کشمیر میں موسم خشک رہے گا ۔جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، بھکر میں 43، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد اور پڈعیدن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔