سٹی42: لاہور پولیس نے وضاحت کی ہے کہ آج مال روڈ پر نابینا افراد پر پولیس کی طرف سے تشدد نہیں کیا گیا بلکہ پولیس کو نابینا افراد ک یطرف سے ہاتھا پائی اور پر تشدد مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا رہا۔
مال روڈ پر نابینا افراد کے احتجاج کے دوران نابینا افراد پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے اور ان کے روکنے کے باوجود سڑک کو روک لیا۔ پولیس نے سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو نابینا افراد نے پولیس اہلکاروں سے اندھا دھند ہاتھا پائی شروع کر دی ۔
پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس لا اینڈ آرڈر یقینی بنانےکیلئے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ نابینا افراد کی طرف سے ہاتھا پائی اور مزاحمت کا سامنا ہے۔ پولیس لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے کیلئےضروری اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ احتجاج میں شامل افراد کی جانب سے اہلکاروں،افسران کو زخمی کیا گیا ۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نابینا افراد کے تشدد سے ایس ایچ او لٹن روڈ وقاص ، محمد نعمان مقصود سول لائن زخمی ہوئے۔ شہریار اے آر ایف قربان لائن ، طاہر ، اے آر ایف سپیشل سکواڈ سگیاں زخمی ہوئے۔ ان کے علاقہ نعمان علی سول لائن ، سفیان اے آر ایف ، ارسلان اے آر ایف بھی زخمی ہوئے۔ کانسٹیبل عمانویل اے آر ایف ، دانیال احمد اے آر ایف،عزیز اے آر ایف زخمی ہوئے۔ و