ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گنگا رام ہسپتال کی 17 الٹراساونڈ مشینیں کسٹمز نے کلیئر نہ کیں ، مریض خوار

گنگا رام ہسپتال کی 17 الٹراساونڈ مشینیں کسٹمز نے کلیئر نہ کیں ، مریض خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری :نئی خریدی گئی 17 جدید الٹراساؤنڈ کلر ڈوپلر ڈیڑھ سال سے پورٹ سے کسٹمز نے کلیئر نہ کیں، جدید کلر ڈوپلر الٹراساؤنڈ مشینیں سال 2022- 23 میں 18 کروڑ لاگت سے خریدی گئیں تھیں 

کلر ڈوپلر الٹراساؤنڈ جنوری 2023 میں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں مگر کسٹمزحکام نے الٹراساؤنڈ کلیئر کرنے کی بجائے ڈیمجز ڈال دیئے۔ گنگا رام ہسپتال کی اپیل پر وفاقی ٹیکس محتسب نے ہسپتال کے حق میں فیصلہ دیا۔ گنگا رام ہسپتال کے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود کسٹمز حکام الٹراساؤنڈ مشینیں کلیئر کرنے سے گریزاں ہے ۔ 
ڈیڑھ برس سے مریض الٹراساؤنڈ کی معیاری سہولت سے محروم ہیں ۔ پرانی و بوسیدہ الٹراساؤنڈ مشینوں پر بیماریوں کی تشخیص میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گنگارام ہسپتال میں معیاری الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہوگئی ۔ صرف 6 الٹراساؤنڈ مشینیں  ہیں  وہ بھی عمر پوری کر چکی ہیں ۔