دھواں  چھوڑتی 18037 گاڑیوں کا چالان،13677 گاڑیاں تھانے  بند

1 Oct, 2024 | 06:51 PM

کومل اسلم :ادارہ ماحولیات پنجاب کا گزشتہ 6 ماہ کے دوران 75،599 گاڑیوں کی انسپکشن  کی گئی ،18037 گاڑیوں کو اضافی دھواں چھوڑنے پر چالان   کیا گیا 

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب کے اسپیشل اسکواڈز کے 3کڑور 24 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ،پنجاب کے تمام اضلاع میں 13677 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ۔

ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر نے کہا لاہور میں کل 15785 گاڑیوں کی انسپکشن، 929 گاڑیاں تھانوں میں بند جبکہ ان گاڑیوں کے مالکان پر 1کڑور 19 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ماحولیات پنجاب کے اسکواڈز صوبہ کے ہر ضلع میں گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں گاڑیوں کے معائنے کے چیکنگ پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔لاہور میں، سیف سٹی کیمروں کو اے آئی  AI کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایجنسی کی مدد کے لیے استعمال کیا جا رہا ھے- دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو تصویری ثبوت کے ساتھ چالان جاری کیے جا رہے ہیں  

مزیدخبریں