ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد سپیشل پیپل ہیں، سختی نہ کی جائے، مریم نواز کی ہدایت

Maryam Nawaz, Blind people\'s protest, city42, sit in
کیپشن: وزیراعلی مریم نواز نے مال روڈ پر نابینا افراد کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ہمدردی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے نابینا افراد کے ساتھ سختی نہ کرنے کیلئے کہا، مریم نواز نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ نابینا افراد کے مسائل بات چیت سے حل کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے  نابینا افراد کے احتجاج کے دوران ان کے پولیس کے ساتھ تصادم کی خبروں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کر دی کہ نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کی جائے۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کے ساتھ  نابینا افراد کے تصادم کے دوران  نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں، آج نابینا افراد نے سڑک واگزارکرانے کی کوشش  کرنے والے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔  اس تصادم کے دوران نابینا افراد کے احتجاج مین شامل بعض افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بات چیت کر کے نابینا افراد کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔