لیسکو کا سی ای او کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ 

1 Oct, 2024 | 05:14 PM

شاہد سپرا:  لیسکو میں کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تقرری کرنے کی منظوری دیدی۔لیسکو میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی جائیگی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کیلئے 62 سال عمر مقرر کی گئی،بورڈ آف ڈائریکٹرز جمع ہونیوالی درخواستوں سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کریگا۔شارٹ لسٹ کر کے 3 امیدواروں کے نام وزارت پاور ڈویژن کو بھجوائے جائیں گے۔پاور ڈویژن وفاقی کابینہ سے لیسکو چیف کی تعیناتی کی منظوری لے گی،
لیسکو میں اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شاہد حیدر کو سی ای او کا اضافی چارج دیا گیا ہے 

مزیدخبریں