اساتذہ کو اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا 

1 Oct, 2024 | 04:55 PM

جنید ریاض :ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن کے اساتذہ کو اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا
احتجاج کرنے پر 10 اساتذہ کو شو کاز اور 8کو سسپنشن لیٹرز جاری کردیا  گیا ۔شوکاز و معطل کرنے پر اساتذہ  نے کل سے تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا 
اساتذہ  نے کہا ہے کہ اساتذہ کی بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی بائیکاٹ و احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا

مزیدخبریں