ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر

رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہو گا، 9 بج کر 51 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز ہو گا جبکہ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔

3 اکتوبر کی رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جا سکے گا۔

Ansa Awais

Content Writer