ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن ناردرن ایرو؛  اسرائیل کی لبنان کے اندر گھس کر حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں

Israel's Northern Aero Operation, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسرائیل کی فوج نے  شمالی سرحد کے پار جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر محدود زمینی حملوں کی تصدیق کی ہے، یہ حملے پیر اور منگل کی درمیانی شب شروع کئے گئے۔ 
منگل کو علی الصبح IDF نے اعلان کیا کہ کئی گھنٹے پہلے، اس کے فوجیوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف "محدود، مقامی اور  ٹارگٹڈ زمینی  کارروائیاں شروع کی ہیں۔  بعد میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان میں سرحد کے قریبی 25 گاؤں کے مکینوں کو گاؤں خالی کر کے محفوظ علاقوں میں چلے جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

IDF کا کہنا ہے کہ  وہ ان حملوں  میں سرحد کے قریب لبنانی دیہات کو نشانہ بنا رہے ہیں، جنہیں حزب اللہ  شمالی اسرائیل میں حملوں کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ 

IDF نے اعلان کیا ہے کہ ا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف اور سرحد کے ساتھ واقع متعدد لبنانی دیہاتوں کے انفراسٹرکچر کے خلاف "ٹارگٹڈ اور محدود" زمینی دراندازی  بارڈر کے  دوسری طرف اسرائیلی قصبوں کے لیے فوری خطرہ  کے تدارک کے لئے کی جا رہی ہے۔

منگل کی صبح  اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس آپریشن کی منظوری سیاسی قیادت نے دی تھی اور یہ آئی ڈی ایف کے جنرل اسٹاف اور شمالی کمان کی جانب سے مہینوں کی تیاری اور تربیت کے بعد بنائے گئے منصوبوں پر مبنی ہے۔  لبنان کے اندر کام کرنے والے زمینی دستوں کو فضائی اور توپ خانے سے مدد مل رہی ہے۔

فوج نے مزید کہا کہ یہ دراندازی IDF کے آپریشن "ناردرن ایرو" کی توسیع ہے، جو اس مہینے کے شروع میں حزب اللہ کے خلاف شروع کیا گیا تھا، اور یہ اسی وقت  سے جاری ہے جب غزہ اور دیگر محاذوں پر لڑائی شروع ہوئی تھی۔ 

نعیم قاسم کا بیان

 حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے کل پیر کے روز کہا تھا کہ اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو ہ اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا اور ہم جیتیں گے جس طرح ہم 2006 کی لڑائی میں اسرائیل سے جیتے تھے۔

 حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے اپنی تنظیم کے کارکنوں سے پہلی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ حسن نصراللہ کے بعد بھی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان میں اضافہ ہوگا، اگر اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کرتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

اس  بیان کے بعد نعیم قاسم کا کوئی نیا بیان نہین آیا۔ 

لبنان کی قومی فوج کہاں ہے

اسرائیل کا جنوبی لبنان مین گراؤنڈ اوفینسو شروع ہونے سے پہلے  لبنان کی قومی فوج نے سرح کے اوپر موجود اپنے دستوں کو مورچے چھوڑ کر پانچ کلومیٹر پیچھے بلا لیا تھا۔ اب تک لبنانی فوج کے ساتھ اسرائیلی فوج کی کسی جھڑپ کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔