لاہور: جنرل ہسپتال کےڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد

1 Oct, 2024 | 02:43 PM

عابدچوہدری : لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر شہباز کی گھر سے لاش برآمد ،  زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹر شہبازکمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے.

تفصیلات کےمطابق جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر  کی لاش زبیرکالونی کوٹ لکھپت میں اُن کے گھرسے ملی،مالک مکان کی اطلاع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے شواہد جمع کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی،پولیس کا کہناتھا کہ موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہو گا، ڈاکٹر شہباز کی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں